24  اگست 2016ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز غیر قانونی فریکوئنسی صارف پر چھاپ

پریس ریلیز 

اسلام آباد( 24اگست 2016)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی)پی ٹی اے) اور فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ (ایف اے بی) کے زیراہتمام غیر قانونی/ غیر مجاز فریکوئنسی سپیکٹرم کے استعمال کو روکنے کیلئے باقاعدہ نگرانی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی اقدامات کئے جاتے ہیں۔ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے ) اورپی ٹی اے نے فریکوئنسی سپیکٹرم کے ناجائز استعمال کو روکنے کیلئے ماسٹر کمیونیکیشن آفس نمبر9، 5thفلور، گوہر سنٹر، وحدت روڈ لاہور پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران غیر قانونی لنکس کے لئے استعمال ہونے والے آلات ضبط کئے گئے اور گیارہ غیر قانونی لنکس پر قبضہ کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ پی ٹی اے سے لائسنس حاصل کئے بغیر فریکوئنسی سپیکٹرم کا استعمال پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن(ری۔آرگنائزیشن) ایکٹ1996 کے سیکشن31 کے تحت ایک جرم ہے۔ فریکوئنسی سپیکٹرم کے غیر قانونی استعمال پر 3سال قید یا 10ملین روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔ 
فریکوئنسی سپیکٹرم کے تمام استعمال کنندگان کو واضح کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے مفاد میں پی ٹی اے سے لائسنس حاصل کئے بغیرغیر قانونی اقدامات سے باز رہیں۔ مزید معلومات کیلئے فون051-2878112 ، فیکس051-2878139 اور ای میلmshafiq@pta.gov.pkپر رابطہ کریں۔ 
 

زیب النساء

اسسٹنٹ ڈاےئریکٹر( تعلقات عامہ)