23  اگست 2020ء

غیر قانونی آئی ایس پی کے خلاف میر پور میں چھاپہ

(اسلام آباد: 23 اگست، 2020): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے مقامی پولیس اور مجسٹریٹ کے تعاون سے میرپور میں غیر قانونی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کے خلاف کامیاب چھاپہ مارا۔
 
یہ چھاپہ محلہ نیو جبار چی چین میں مارا گیا. چھاپے کے دوران غیر قانونی انٹرنیٹ سروس پرووائڈر سیٹ اپ اور دیگر متعلقہ آلات قبضے میں لے لیے گئے۔اس حوالے سے مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔
 
یہ کامیاب چھاپہ غیر قانونی انٹرنیٹ سرگرمیوں کی روک تھام کے حوالے سے پی ٹی اے کے عزم اور مستقل کا وشو ں کا ثبوت ہے۔
 
 
 
 
خرم علی مہران
ڈائریکٹر تعلقات عامہ