02  اگست 2019ء

عوامی نوٹس

ٹیلی کام پالیسی 2015 کے تحت سال میں 2 مرتبہ جائزہ لینے کے اختیار کے نتیجہ میں پی ٹی اے نے یکم اگست 2019 سے کراچی، اسلام آباد، لاہور اور فیصل آباد ٹیلی کام ریجنز (یعنی کے ٹی آر، آئی ٹی آر، ایل ٹی آر اور ایف ٹی آر) کے لئے لوکل لوپ لائسنسیز کا اجراء 6 ماہ کے لئے بند کردیا ہے اور 31 جنوری 2020 تک اس حوالے سے کوئی درخواست وصول نہیں کی جائے گی تاہم دوسرے دس(10) ٹیلی کام ریجنز کے لئے مقررکردہ طریقہ کار کے مطابق پی ٹی اے لوکل لوپ لائسنسیز کے لئے درخواستیں وصول کرتا رہے گا۔