08 مئی 2020ء

پی ٹی سی ایل سابق قبائلی اضلاع میں براڈ بینڈ خدمات کو بہتر بنائے گا

اسلام آباد (8 مئی 2020) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پی ٹی سی ایل کو ہدایت کی ہے کہ وہ صوبہ کے پی کے کے سابقہ فاٹا اضلاع میں براڈ بینڈ خدمات کے فروغ کے لئے اقدامات کریں تاکہ اس علاقے کے لوگوں کو آن لائن تعلیم اور دیگر ویب بیسڈ سروسز کے حوالے سے سہولیات میسر آسکیں۔
 
چونکہ پی ٹی سی ایل پہلے ہی سابقہ قبائلی ایجنسیوں میں فکسڈ لائن وائس اور ڈیٹا خدمات مہیا کررہا ہے، لہذا براڈ بینڈ سے متعلق عوام کی ضروریات مختصر وقت میں پورا کی جا سکیں گی۔ اس سے نہ صرف کے پی کے ضم شدہ اضلاع میں طلباء کے آن لائن تعلیم کے حصول کے مسائل حل کئے جا سکیں گے بلکہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی عام لوگوں کے ذریعہ آن لائن بزنس پلیٹ فارم بنانے کے مواقع فراہم ہوں گے۔ 
 
 
 
خرم مہران
ڈاےئریکٹر تعلقات عامہ