09 دسمبر 2015ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز پی ٹی اے نے ٹیلی کام فٹ بال لیگ2.0 جیت لی


اسلام آباد 9دسمبر 2015:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)کی فٹ بال ٹیم نے ٹیلی نار کی ٹیم کو ہراکرسکینڈ ٹیلی کام فٹ بال لیگ2.0(ٹی ایف ایل 2.0 )جیت لی۔ فائنل میچ مہران فٹ بال گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلا گیا ۔پی ٹی اے کی ٹیم نے ٹورنامنٹ کے دوران 19گول کئے اور فائنل تک نہیں ہاری۔
پی ٹی اے کے چےئرمین ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ ، ممبر( فنانس) طارق سلطان، ممبر( کمپلائنس اینڈ انفورسمنٹ)عبدالصمد اور بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے میچ دیکھا ۔ممبر(کمپلائنس اینڈ انفورسمنٹ )نے پی ٹی اے اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیموں کو چیمپئین ٹرافی اور میڈل پیش کئے ۔فٹبال لیگ کے سب سے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ پی ٹی اے کے فیصل خان نے حاصل کیاجنہوں نے لیگ میں 11گول کئے۔ فٹبال ٹیم کے کپتان یاسر یعقوب نے ٹرافی پی ٹی اے کے تمام ملازمین کے لئے وقف کر دی اور آئندہ بھی اسی عزم اور جذبے کے ساتھ اس طرح کے اعزازات ادارے کے سپرد کرنے کا اظہار کیا۔ 
چےئرمین پی ٹی اے نے پی ٹی اے کی ٹیم کو ٹیلی کام فٹ بال لیگ ٹورنا منٹ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کی صحت مند سرگرمیوں کے انعقاد کے لئے تمام آئی ٹی اور ٹیلی کام کمپنیوں پر زور دیا۔ٹورنامنٹ کا انعقاد اسلام آباد میں آئی ٹی کمپینز کے د رمیان ٹیم سپرٹ اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کیا گیا ۔ 
 

زیب النساء 
(اسسٹنٹ ڈائریکٹر (تعلقات عامہ)