14 جنوری 2020ء

پی ٹی اے ویب سائٹ پر تازہ ترین معلومات دستیاب ہیں

(اسلام آباد: 14 جنوری، 2019): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اپنی سرکاری ویب سائٹ کوصارفین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی سہولت کے لئے معلومات اور دستاویزات کے ذریعے باقاعدہ طور پر اپ ڈیٹ کرتی ہے۔ عوام تمام معلومات تک رسائی پی ٹی اے کی ویب سائٹwww.pta.gov.pk کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں، جیسا کہ آن لائن دستاویزات، لائسنس کی درخواست / این او سی اور صارفین کی شکایات کا طریقہ کار بمع ٹائم لائن ۔
پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر نئے موبائل ڈیوائسز کی رجسٹریشن کے طریقہ کار کے حوالے سے بھی لنکس موجود ہیں۔ پی ٹی اے کی ویب سائٹ تک رسائی کو یقینی بنانے کے لئے پی ٹی اے کی اوردو اور انگریزی موبائل ریسپانسیو ویب سائٹ معذور افراد کے لئے عالمی سطح کے معیار کے مطابق موجود ہے۔
 
 
 
خرم علی مہران
ڈائریکٹر تعلقات عامہ