پریس ریلیزز
30 جولائی 2020ء
پی ٹی اے نے بیگو سے پابندی ہٹا دی
اسلام آباد (30جولائی، 2020) بیگو سے کامیاب روابط کے پیش نظر، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان میں بیگو کی خدمات پر سے پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی اے اتھارٹی کے ممبران اور بیگو کے نائب صدر ساوتھ ایشیاء آپریشنز، جھون ژانگ کے مابین ایک اجلاس کا انعقاد ہوا۔
اجلاس میں، انہوں نے غیر اخلاقی اور غیر مہذب مواد کو موڈریٹ کرنے کے حوالے سے بیگو کے عزم کی یقین دہانی کرائی۔
بیگو انتظامیہ نے غیر قانونی مواد کے مسئلے کے حل کے حوالے سے پی ٹی اے کے ساتھ اقدامات کا تسلسل جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی.