23 دسمبر 2019ء

پی ٹی اے نے مال وییرکے حوالے سے واٹس ایپ کے ساتھ معاملہ اٹھایا

 (اسلام آباد:23 دسمبر ، 2019):مختلف میڈیا رپورٹس میں ہیکنگ سافٹ ویئرکے ذریعے پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ صارفین کو نشانہ بنانے کے حوالے سے ، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان میں متاثرہ صارفین کی تفصیلات حاصل کرنے کے لئے نہ صرف واٹس ایپ انتظامیہ کے ساتھ معاملہ اٹھایا ہے. بلکہ وٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے اختیار کیے گئے احتیاطی اقدامات جن کے ذریعے مستقبل میں ہیکنگ کی روک تھام کی جا سکتی ہے کے بارے میں آگاہی حاصل کی جا سکے.

اس ضمن میں عوام کوہدایت کی جاتی ہے کہ ایسے واقعات سے بچنے کے لئے واٹس ایپ ایپلی کیشن کو جدید ترین ورڑن میں اپ گریڈ کریں اور ڈیوائس کو جدید آپریٹنگ سسٹم کے مطابق رکھیں۔

 متاثرہ افراد سے درخواست ہے کہ وہ پی ٹی اے سے اس ای میل پر رابطہ کریں- complaint@pta.gov.pk۔Content