19 مارچ 2020ء

پی ٹی اے نے کورونا وائرس کے پیش نظر موبائل ڈیوائسزبلاک کرنے کے عمل کو معطل کردیا

(اسلام آباد:8 1 مارچ، 2020): کورونا وائرس (COVID-19) کے تناظر میں اور معاشرتی میل جول میں کمی کو یقینی بنانے کے لئے، موبائل نیٹ ورکس پرموجود تمام جی ایس ایم اے منظورشدہ آئی ایم ای آئی جو فی الحال پی ٹی اے کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں ہیں، ایسے آئی ایم ای آئی کی رجسٹریشن کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے مزید 30 دن دے دیے گئے ہیں ۔یعنی رجسٹریشن کے لیے کل وقت 60 دن کے بجائے بڑھا کر 90 دن کر دیا گیا ہے۔ 
یہ فیصلہ عوام کوآسانی اور سہولت فراہم کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔ اس طرح کے موبائل ڈیوا ئسز کی بلاکنگ ان کی مقررہ تاریخوں کے مطابق 19 اپریل 2020 سے کی جائے گی اور ایس ایم ایس کے ذریعہ اس کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔
پی ٹی اے نے ڈیوائس آئیڈینٹیفکیشن رجسٹریشن بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) متعارف کرایاتھا۔ قواعد کے مطابق ا یسی تمام موبائل ڈیوا ئسز جن کو لوکل سم کے ذریعے کسی بھی مقامی موبائل فون نیٹ ورک سے منسلک کیا جاتا ہے انہیں پہلی بار مقامی نیٹ ورک استعمال کرنے کے 60 یوم کے اندر رجسٹر کروانا ضروری ہے۔لیکن غیر معمولی حالات کے پیش نظر ، ایسے غیر تصدیق شدہ موبائل ڈیوا ئسز کی بلاکنگ جنہیں 18 مارچ سے 18 اپریل 2020 کے درمیان بلاک ہوناتھا، اب انہیں 19 اپریل 2020 سے انکی مقررہ تاریخوں کے مطابق بلاک کیا جائے گا۔
 واضح رہے کہ صارفین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے پی ٹی اے نے موبائل ڈیوائس کی رجسٹریشن کیلئے تین مختلف طریقے متعارف کروائے ہیں جن میں ویب سائٹ(https://dirbs.pta.gov.pk/drs) ، *8484# ڈائل کرکے اور پاکستا ن بھر میں موبائل آپریٹرز، فرنچائزز/ سروس سینٹرز شامل ہیں۔
 
 خرم مہران
ڈاےئریکٹر تعلقات عامہ