28 جولائی 2015ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز ڈیکٹ6.0 کارڈلیس فون کی غیر قانونی فروخت اور استعمال کے خلاف پی ٹی اے کی کارروائی

اسلام آباد:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے ڈیکٹ(DECT 6.0)کارڈلیس فون کی غیر قانونی فروخت اور استعمال کے بارے میں آگاہی مہم کے بعد اس کی روک تھام کے لئے اقدامات تیز کر دےئے ہیں۔

انفورسمنٹ ڈویژن کے زونز کراچی‘لاہور‘مظفر آباد‘ پشاور‘کوئٹہ اور راولپنڈی نے ایف آئی اے‘پولیس‘متعلقہ شہروں کے چیمبر آف کامرس‘ ٹریڈ یونینز‘ درآمد کنندگان(امپورٹرز) وینڈروں اور ٹیلی کام ایکویپمنٹ فروخت کرنے والوں کے ساتھ اس بابت متعدد میٹنگز کی ہیں۔ جس میں ان اداروں سے کارڈلیس فون کی غیر قانونی درآمد‘ فروخت اور استعمال کی روک تھام کے لئے ان کے تعاون اور مدد کی استدعا کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ کارڈلیس فون غیر قانونی طور پر لائسنس یافتہ موبائل سپیکٹرم کو استعمال کرتے ہیں جس سے صارفین کو موبائل فون کی کوالٹی اچھی نہیں ملتی۔
پی ٹی اے کارڈلیس فون (DECT 6.0) کیتمام درآمد کنندگان‘ڈسٹری بیوٹرز‘فروخت کنندگان اور استعمال کرنے والوں کو ایسی تمام غیر قانونی سرگرمیوں سے باز رہنے کی تنبیہ کرتا ہے بصورت دیگر ان کے خلاف ایف آئی اے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔


(خرم مہران)
ڈائریکٹر (تعلقات عامہ