21 مارچ 2020ء

پی ٹی اے نے آئی پی کی وائٹ لسٹنگ کے عمل کو آسان بنادیا

اسلام آباد (21 مارچ):پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اپنے لائسنس یافتگان اور ان کے صارفین جیسے کال سنٹرز اور بزنس پروسیس آؤٹ سورسنگ (بی پی اوز) کی سہولت کے لئے انٹرنیٹ پروٹوکول (آئی پی) کی وائٹ لسٹنگ کے عمل کو آسان بنادیا ہے۔
کویوڈ - 19 صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے، پی ٹی اے نے آن لائن / موبائل بینکنگ / ایزی پیسہ یا جاز کیش کے ذریعے درخواستوں اور فیسوں کی ادائیگیوں کو قبول کرنا شروع کردیا ہے۔
مزید یہ کہ، پی ٹی اے نے خدمات میں کسی بھی رکاوٹ سے بچنے کے لیے، تمام لانگ ڈسٹنس اینڈ انٹرنیشنل (ایل ڈی آئی) / لوکل لوپ آپریٹرز کو آگاہ کیا ہے کہ وہ صارفین کے لئے اور اپنے آپریشنز کے لیے آئی پی ایڈریس کو پیشگی وائٹ لسٹ کر والیں۔
بینک اکاؤنٹ کی معلومات جس کے ذریعے فیس جمع کی جاسکتی ہے وہ درج ذیل ہیں۔
پی ٹی اے مین کلیکشن اکاؤنٹ NIDA 11 کی تفصیلات:

پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی، پی ٹی اے ہیڈکوارٹرز، ایف۔ 5/1، اسلام آباد
اکاؤنٹ نمبر: 3000942222
بینک کا نام: نیشنل بینک آف پاکستان
IBAN: PK48NBPA1628003000942222
برانچ کوڈ: 1628
برانچ ایڈریس: این بی پی، جناح ایوینیو برانچ، ڈی چوک، جناح ایوینیو بلیو ایریا، اسلام آباد، پاکستان

مزید یہ کہ، پی ٹی اے نے سٹام پیپر پر ضمانت کی ضرورت کو بھی معاف کردیا ہے۔ اب درخواست دہندہ کمپنی لیٹر ہیڈ پر ضمانت جمع کراسکتا ہے۔ یہ اقدام وبائی صورتحال کے تحت معاشرتی فاصلہ کو یقینی بنانے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔
یہ کوششیں پاکستان میں آئی سی ٹی خدمات / کاروبار کو فروغ دینے اور ٹیلی کام صارفین کی حفاظت کے لئے کی گئی ہیں