21 نومبر 2015ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز پی ٹی اے نے سمز سے متعلقہ شکایات کے ازالے کے لئے مانیٹرنگ سیل قائم کردیا

21 نومبر : 2014پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے اگست2014میں کامیابی سے نئی سموں کے اجراء کیلئے بائیو میٹرک ویریفکیشن سسٹم نافذ کیا تھا۔اس نظام کی افادیت کو مزید بہتر بنانے کیلئے پی ٹی اے ہیڈ کواٹر میں ایک مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا ہے۔
اس سیل میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام سے مختلف ذرائع سے شکایات وصول کی جائیں گی۔ اس مقصد کیلئے ایک ای۔ میل ایڈریسsimcomplaints@pta.gov.pkاورایک مختصرنمبر6688بھی مخصوص کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ لینڈ لائن نمبر051-9207059اور فیکس نمبر051-2878139 پر شکایات درج کرائی جاسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ ایک ٹول فری نمبر0800-55055بھی مخصوص کیا گیا ہے
جس پر مفت شکایات درج کرائی جاسکتی ہیں ان شکایات کی تفتیش کی جائے گی اور کارروائی کیلئے متعلقہ دفاتر کو بھیجی جائیں گی ۔ عوام سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ اگر سم جاری کرنے کے حوالے سے کسی قسم کی خلاف ورزی دیکھیں تو پی ٹی اے کو اطلاع دے کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں