12 اپریل 2022ء

پی ٹی اے نے جاز لائسنس کی تجدید کردی

اسلام آباد (12 اپریل 2022):وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ پالیسی ہدایات کی روشنی میں پاکستان موبائل کمیونیکیشنز لمیٹڈ (جاز) نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ساتھ تجدید شدہ لائسنس پر دستخط کر دئیے۔
لائسنس کی تجدید 486.2 ملین امریکی ڈالر کی فیس پر 15 سال کے لیے کی گئی ہے، جس میں سے جاز نے 50 فیصد رقم 44.54 ارب روپے ( 243.1 ملین امریکی ڈالر کے مساوی) ادا کر دی ہے اور بقایا رقم قابل اطلاق مارک اپ کے ساتھ 5 مساوی سالانہ اقساط میں ادا کی جائے گی۔ تجدید شدہ لائسنس میں کوریج اور سروس کے معیار کے حوالے سے اضافی شرائط و ضوابط شامل کئے گئے ہیں ۔ 
لائسنس کی تجدید کی تقریب آج پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی جس میں وفاقی سیکرٹری برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت ، چیئرمین پی ٹی اے، میجر جنرل (ریٹائرڈ)عامر عظیم باجوہ ؛ ممبر کمپلائنس اینڈ انفورسمنٹ (پی ٹی اے)، ڈاکٹر خاور صدیق کھوکھر اور پی ایم سی ایل (جاز) ، پی ٹی اے ، وزارت آئی ٹی اور فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ کی سینئر انتظامیہ نے شرکت کی۔
 
 
خرم علی مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ