26 مئی 2022ء

لائسنس تجدید فیس کی تیسری قسط کی مد میں پی ٹی اے کو19 ارب 39 کروڑ روپے وصول

اسلام آباد (26 مئی، 2022): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے دو موبائل فون آپریٹروں (سی ایم اوز) ٹیلی نار پاکستان اور پاکستان موبائل کمیونیکیشن لمیٹڈ (جاز)سے لائسنس کی تجدید فیس کی تیسری قسط کی مد میں 19 ارب 39 کروڑ روپے (امریکی ڈالر 98.49 ملین کے برابر) وصول کر لئے ہیں ۔ یہ رقم فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ (ایف سی ایف) میں جمع کرادی گئی ہے۔

اس ڈپازٹ کے ساتھ پی ٹی اے کی جانب سے رواں مالی سال یعنی 2021-22 ء کے دوران ایف سی ایف میں کل 102.5 بلین روپے (امریکی ڈالر 577 ملین کے مساوی) جمع کرا دئیے گئے ہیں ۔