30 دسمبر 2020ء

چوتھی سہ ماہی 2020 کے سیلولر کوالٹی آف سروس سروے کے نتائج شائع

(اسلام آباد: 30 دسمبر 2020): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اپنی ویب سائٹ (www.pta.gov.pk/en/consumer-support/qos-survey) پر 2020 کی چوتھی سہ ماہی میں کیے گئے آزاد سیلولر کوالٹی آف سروس (کیو اوایس)سروے کے نتائج شائع کردیے ہیں۔ 
 سیلولر موبائل آپریٹرز (سی ایم اوز (کی ٹو جی(جی ایس ایم)، تھری جی (یوایم ٹی ایس/ایچ ایس پی اے پلس) اور فور جی(ایل ٹی ای)کی کارکردگی اور خدمات کے معیار کی پیمائش کے لیے نئے خودکار کوالٹی آف سروس مانیٹرنگ اوربینچ مارکنگ ٹول ''اسمارٹ بینچ مارکر"کے زریعے سروے کیاگیا ۔ سروے 23 نومبر سے 11 دسمبر 2020 تک کبیر والا، حیدرآباد، اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں کیا گیا۔
 سروے کے نتائج کے تفصیلی تجزیے کے بعد، سی ایم اوز کی آواز اور ایس ایم ایس کی خدمات مطلوبہ لائسنس یافتہ معیارات سے کم پائے گئے،
 جبکہ، تمام سی ایم اوز کی ڈیٹا سروسز اطمینان بخش پائی گئیں اورمعیار پرپورا اتریں۔
 سروے کے نتائج کی بنیاد پر سی ایم اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تیس دن کے اندر اندر لائسنس یافتہ معیار کے مطابق آواز، ایس ایم ایس اور ڈیٹا سروسز کی بہتری کیلئے فوراًاقدامات کریں۔
 
طیبہ افتخار
اسسٹنٹ ڈائیریکٹر تعلقات عامہ