20 جولائی 2017ء

پریس ریلیز: پی ٹی اے کے زیر اہتمام پاکستان ڈیجیٹل فورم کا انعقاد


پریس ریلیز

اسلام آباد20جولائی 2017 (پ۔ر) پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کے زیر اہتمام وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، انٹرنیٹ سوسائٹی ایشیا پیسیفک بیورو، ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان اور سپیشل ٹیلنٹ ایکسچینج پروگرام کے تعاون سے اسلام آباد میں ’’پاکستان ڈیجیٹل فورم‘‘ کا انعقادہوا۔ اس فورم کے انعقاد کا مقصد پالیسی ساز، ریگولیٹر، ٹیلی کام آپریٹر، متعلقہ اسٹیک ہولڈر، علاقائی ماہرین اور محققین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا تھا۔اس موقع پر قومی اور بین الاقوامی مقرین کے ساتھ آئی سی ٹی کے ماہرین نے ڈیجیٹل تبدیلی کے پاکستانی معاشرے پر اثرات، ڈیجیٹل معیشت سے ڈیجیٹل ادائیگی، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور پائیدار ترقی اور ڈیجیٹل پاکستان کی تعمیر جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فورم میں پی ٹی اے اتھارٹی، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی،انٹرنیٹ سوسائٹی ایشیا پیسیفک بیورو، ایچ ای سی اور سپیشل ٹیلنٹ ایکسچینج پروگرام کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ 

یہ فورم پانچ سیشنز پر مشتمل تھا جس میں مقررین نے انٹرنیٹ آف تھنگز کی پاکستان میں موجودہ اور مستقبل کی مارکیٹ کے تقاضوں کا نہ صرف جائیزہ لیا بلکہ صنعت ، صحت، اور زراعت کے شعبوں میں بھی اس کے بڑھتے ہوئے بھرپور مواقعوں پر روشنی ڈالی۔ ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام، ای کامرس کے ماحول اور پاکستان کے لئے مسلسل ترقیاتی اہداف بھی اس موقع پر زیر بحث لائے گئے۔ 

سیشنز کے دوران اس بات کا جائیزہ لیا گیا کہ ڈیجیٹل پاکستان کی تعمیر کے حوالے سے تین اہم عناصر جیسے ملک بھر میں ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کی تشکیل، ڈیجیٹل لٹریسی سے متعلقہ شعور سے آگہی اور مقامی مواد کی ڈیجیٹل طریقہ کار کے تحت فراہمی کس قدر اہمیت کے حامل ہیں۔ اس دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ تمام متعلقہ اداروں کو ڈیجیٹل پاکستان کے اس مقصد کے حصول کے حوالے سے مل جل کراقدامات کر نے چاہیے۔ 
 


خرم مہران
ڈائریکٹر تعلقات عامہ