04 دسمبر 2015ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز انٹر نیٹ آف تھنگز کے موضوع پر پی ٹی اے کے زیر اہتمام ورکشاپ

اسلام آباد 04دسمبر 2015:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کے زیر اہتمام پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز میں انٹر نیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی) کے موضوع پر ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا ۔ چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ، ممبر (کمپلائنس اینڈ انفورسمنٹ) پی ٹی اے عبدالصمد، ممبر( فنانس) پی ٹی اے طارق سلطان،آئی ٹی اور ٹیلی کام صنعت کے ماہرین اورتعلیمی شعبے کے نمائندوں نے ورکشاپ میں شرکت کی۔

شعیب اکمل نے شرکاء کو آئی او ٹی پر جامع بریفنگ دی۔ انہوں نے شرکاء کو آئی او ٹی کمپوننٹس، ڈیوائسز اینڈ سنسرز نیٹ ورکس، کلاوڈ کمپوٹنگ اور آئی او ٹی ایپلی کیشنزسے متعارف کرایا۔ شعیب اکمل امریکہ میں گزشتہ 15 سال سے وائرلیس انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے تھری جی فور جی پر متعدد ٹریننگ سیشنز اور سیمینارز منعقد کرائے ہیں۔ انہوں نے امریکہ میں ابتدائی لیول سے لے کر اعلیٰ سطح کے ٹیکنیکل مینیجرز کو ٹریننگ دی ہے۔
آئی او ٹی ایک نیا تصور ہے جس سے کروڑوں ڈیوائسز آپس میں منسلک ہو جاتے ہیں۔ سینسنگ، کمیونیکیشن اور فیصلہ سازی کی اہلیت کے حامل یہ ڈیوائسز انسانی زندگی کو آسان بنائیں گی۔ آئی او ٹی الیکٹرانک سینسرز سے کلاوڈ کمپوٹنگ اور وائرلیس نیٹ ورک سے لے کر ایپلی کیشن ڈیویلپمنٹ تک ہر چیز پر گہرا اثر ڈالے گا۔ اس ورکشاپ میں حاضرین کو آئی او ٹی اور اس کے کمپوننٹس کے نئے زاویوں سے متعارف کرایاگیا۔

 

خرم مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ