21 اکتوبر 2015ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز پی ٹی اے میں کلاؤڈ کمپیوٹنگ پر سیمینار کا انعقاد


اسلام آباد : 21اکتوبر 2015 (پ۔ر) پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے نیشنل آئی سی ٹی آر اینڈ ڈی فنڈ اور پلم گرڈ کے تعاون سے پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز میں ’’ کلاؤ ڈکمپیو ٹنگ ‘‘ کے موضوع پرایک سیمینار منعقد کیا ۔ جسں میں چےئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ، اور پی ٹی اے کے اعلی افسران، ٹیلیکام انڈسٹری اور تعلیمی اداروں کے نمانئدوں نے شرکت کی ۔ 
اس موقع پر چےئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ نے کہا کہ کہ پی ٹی اے معاشی فوا ئد کے حصول کے لیے نئی ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ کلا ؤ ڈ کمپیو ٹنگ ترقی یافتہ دنیا میں بڑا ڈیٹا ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے او ر ٹیکنالوجی کے نوجوان ماہرین کے لیے نئے مواقع فراہم کر رہا ہے۔ اس مو قع پر نیشنل آئی سی ٹی آر اینڈ ڈی کمپنی کے سی ای او نے اس منصوبے کی حمایت کا یقین بھی دلایا۔
اس موقع پر پلم گرڈ کے ڈائر یکٹر انجنئیرنگ ڈاکٹر عفان اے سید نے بھی اظہار خیال کیا پلم گرڈ ایس ڈی این / اوپن سٹیک تربیت کی فراہمی میں تجربے کے ساتھ ایک معروف ادارہ ہے۔ اس اجلاس کا اہتمام مختلف شہروں میں اگلے 12 ماہ کے دوران کلاؤڈکمپیوٹنگ کی تربیتی ورکشاپس کے بارے میں آگا ہی پیدا کرنا تھا۔ 
 

خرم مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ