28 دسمبر 2015ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز ٹیلی کام پالیسی کے اطلاق کے جائزے کیلئے پی ٹی اے میں اجلاس

اسلام آباد 28 دسمبر 2015: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے11دسمبر2015کو اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی (ای سی سی ) کی طرف سے منظور ی کے بعد وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کی جاری کردہ ٹیلی کمیونیکیشن پالیسی کے تجزیہ کا آغاز کردیا ہے۔ٹیلی کام پالیسی کی مختلف شقوں /دفعات پر تفصیلی نظر ثانی کیلئے پی ٹی اے ہیڈ کواٹرز میں پی ٹی اے کے مختلف ڈویژنوں کا اجلاس منعقد ہوا ۔ 

چےئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ اور ممبر (فنانس) مسٹر طارق سلطان نے میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں سٹیک ہولڈرز سے متعلق مختلف پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمہ گیرٹیلی کام پالیسی تیار کرنے پر وزارت آئی ٹی کے کردار کو سراہاگیا۔اجلاس کے دوران پالیسی کی دفعات پر عمل درآمد کیلئے پی ٹی اے کے کردار اور اس کیلئے حکمت عملی پر گفتگو کی گئی۔ اس سلسلے میں پی ٹی اے کے ڈویژنوں کو ذمہ داریاں بھی تفویض کی گئیں۔تفویض کردہ کاموں کی رفتار کا جائزہ لینے کیلئے آئندہ نظر ثانی اجلاس کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔
 

خرم مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ