29 اکتوبر 2021ء

پی ٹی اے کا پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں کوالٹی آف سروس سروے

اسلام آباد (29 اکتوبر، 2021):پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان میں موبائل آپریٹروں کی طرف سے صارفین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے پنجاب ، سندھ، خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان کے 18 شہروں اور 8 موٹرویز/ہائی ویز/انٹر سٹی روڈز میں کوالٹی آف سروس ( کیو او ایس) کا ایک آزاد سروے کیا۔ 
سروے کے دوران، آواز، نیٹ ورک کوریج، ایس ایم ایس اور موبائل براڈ بینڈ/ڈیٹا کے حوالے سے لائسنس میں درج کے پی آئیز کو جدید ترین خودکار کوالٹی آف سروس مانیٹرنگ اور بینچ مارکنگ ٹول کا استعمال کرتے ہوئے چیک کیا گیا۔ ڈرائیو ٹیسٹ ٹیموں نے سروے کے راستوں کا انتخاب اس طرح کیا تاکہ سروے شدہ علاقوں میں عام سڑکوں، سروس روڈز اور سیکٹرز/کالونیوں کی اکثریت کا احاطہ کیا جا سکے۔ متعلقہ لائسنسوں اور کوالٹی آف سروس ضابطوں میں متعین حد کے خلاف ہرکے پی آئی کی تعمیل کی سطح کی بنیاد پر، موبائل آپریٹروں کی ہر زمرے میں پہلی سے چوتھی پوزیشن کے درمیان درجہ بندی کی گئی جس میں سروے شدہ شہروں اور موٹرویز/ہائی ویز میں موبائل نیٹ ورک کوریج، وائس اور ایس ایم ایس سروسز شامل ہیں۔ اسی طرح، موبائل براڈ بینڈ سپیڈ سیگمنٹ میں درجہ بندی سب سے زیادہ ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کی رفتار کی بنیاد پر کی گئی ہے۔
سروے کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ موبائل آپریٹر براڈ بینڈ سروسز کے حوالے سے کافی حد تک تعمیل کرتے ہیں جبکہ کچھ علاقوں میں ایس ایم ایس اور وائس کے پی آئی لائسنس یافتہ حد سے نیچے پائے گئے ہیں۔اس حوالے سے، آپریٹرز کو اصلاحی اقدامات کرنے کے لیے ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ سروس کے معیار میں لائسنس یافتہ معیارات کے مطابق بہتری کو یقینی بنایا جا سکے۔ سروے کے نتائج سبسکرائبرز کی معلومات کے لیے پی ٹی اے کی ویب سائٹ (https://pta.gov.pk/en/consumer-support/qos-survey/qos-survey) پردستیاب ہیں۔
سروس کے معیار کی نگرانی کی سرگرمی پی ٹی اے کی فیلڈ ٹیموں کے ذریعے انجام دی جا رہی ہے جس کا حتمی مقصد آپریٹرز کو بہتر موبائل سروسز کی فراہمی اور آپریٹرز کے درمیان صحت مند مقابلے کو فروغ دینا ہے
 
خرم مہران 
ڈائیریکٹر تعلقات عامہ