28 فروری 2022ء

پی ٹی اے کادوسرا ملک گیر موبائل کوالٹی آف سروس بینچ مارکنگ ٹیسٹ

اسلام آباد، 28 فروری، 2022: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے 11 جنوری تا 2 فروری 2022 تک پاکستان کے مختلف شہروں قصبوں اور موٹرویز/ہائی ویز میں دوسرا ملک گیر نیٹ ورک پرفارمنس اسکور ( این پی ایس) بینچ مارکنگ مہم کا انعقادکیا تاکہ جدید این پی ایس طریقہ کار کے مطابق موبائل نیٹ ورکس کے معیار اور کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔
 اس دوران کل 5 شہروں، 4 ٹاؤنز اور 4 موٹرویز/ہائی ویز کا سروے کیا گیا اور 15,000 سے زیادہ وائس کالز کی گئیں اور 45,000 ڈیٹا ٹیسٹ کیے گئے۔ یہ کوالٹی آف سروس ٹیسٹ شہروں ، قصبوں اور موٹرویز/ہائی ویز کے علاوہ وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں کے 4,522 کلومیٹر طویل فاصلے پر مشتمل تھا۔
این پی ایس یورپین ٹیلی کمیونیکیشن اسٹینڈرڈز انسٹی ٹیوٹ (ای ٹی ایس آئی) کے تحت اسکورنگ کے حوالے سے متعارف کردہ ایک مربوط و منظم طریقہ کار ہے جو تجارتی سمارٹ فونز کے ساتھ خودکار ٹیسٹوں کی بنیاد پر نیٹ ورک کی مجموعی کارکردگی کو دیکھتا ہے جس میں صارف کے مخصوص رویے (وائس کال، براؤزنگ، ویڈیو دیکھنا وغیرہ) کو جانچا جاتا ہے۔این پی ایس ٹیلی کام ریگولیٹرز کو بین الاقوامی معیار کے کے پی آئیز کی بنیاد پر تمام موبائل نیٹ ورکس کے معیار کا موازنہ اور جائزہ لینے کے قابل بناتا ہے۔ این پی ایس اب پی ٹی اے کی موبائل فون نیٹ ورک کوالٹی آف سروس (کیو او ایس) ریگولیشنز 2021 کا حصہ ہے۔
اس منظم موبائل نیٹ ورک بینچ مارکنگ طریقہ کار کی بنیاد پر، پی ٹی اے نے ہر موبائل نیٹ ورک آپریٹر کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ اس سروے کے ذریعے پی ٹی اے آپریٹروں کے مابین مسابقت کو فروغ دے رہا ہے تاکہ ملک بھر میں موبائل نیٹ ورک کے معیار کو بڑھانے کے مقصد کے تحت موجودہ انفراسٹرکچر میں بھی بہتری لائی جا سکے۔ پاکستان کے ایل ٹی ای نیٹ ورکس کا بین الاقوامی سطح پر اپنائے جانے والے معیارات سے مطابقت مستقبل میں 5 جی ٹیکنالوجی کے آغاز کی بنیادثابت ہو گا۔
پی ٹی اے کی جانب سے لائسنسڈ کی پرفارمنس انڈیکیٹرز (کے پی آئیز) کے حوالے سے تمام موبائل فون آپریٹروں (سی ایم اوز) کے نیٹ ورک کی کارکردگی برائے وائس ، ڈیٹا اور ایس ایم ایس سروس کا جائزہ لینے کے لیے وقتاً فوقتاً ملک گیر موبائل کوالٹی آف سروس (کیو او ایس) سروے کرائے جاتے ہیں ۔ یہ نتائج عوام الناس /سبسکرائبرز کی آگاہی کے لیے پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر شائع کیے جاتے ہیں اور اس کے علاوہ جہاں بھی ضرورت ہو خدمات کو بہتر بنانے کے لیے متعلقہ آپریٹروں کو ضروری اقدامات کے لئے بھی کہا جاتا ہے ۔
این پی ایس رپورٹ جس میں سروے کے نتائج شامل ہیں لنک https://pta.gov.pk/assets/media/second_network_performance_score_28022022.pdf
پر ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔ 
 
خرم علی مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ