01  ستمبر 2020ء

پی ٹی اے نے پانچ ڈیٹنگ / لائیو سٹریمنگ ایپلی کیشنزبلاک کر دیں

(اسلام آباد: 1 ستمبر، 2020): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پانچ ڈیٹنگ / لائیو سٹریمنگ ایپلی کیشنزجن میں ٹنڈر(Tinder)، ٹیگڈ (Tagged)، اسکاؤٹ (Skout)، گرینڈر (Grindr) اور سے ہائے(SayHi) شامل ہیں بلاک کر دی ہیں۔ 
 
مذکورہ ایپلی کیشنز کے ذریعہ غیر اخلاقی / غیر مہذب منفی اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے، پی ٹی اے نے مذکورہ پلیٹ فارمز کی انتظامیہ کو ڈیٹنگ خدمات کو ختم کرنے اور براہ راست جاری مواد کو پاکستان کے مقامی قوانین کے مطابق ماڈریٹ کرنے کے لئے نوٹس جاری کئے۔ چونکہ پلیٹ فارمز نے مقررہ وقت کے اندر نوٹسوں کا جواب نہیں دیا لہذا اتھارٹی نے مذکورہ ایپلیکیشنز کو بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ 
 
 
 
خرم علی مہران
ڈائریکٹر تعلقات عامہ