08 مئی 2019ء

فرسٹ ریگولیٹر چیلنج ٹی 20 کرکٹ کپ 2019 میں پی ٹی اے چیمپئن بن گیا

اسلام آباد 8 مئی 2019 (پ ر) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی )پی ٹی اے( نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو 25 رنز سے شکست دے کر پہلی ریگولیٹر ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ 2019 کا فائنل جیت لیا ۔یہ میچ یکم مئی 2019 کو پی ایچ اے کرکٹ گرؤانڈ راول روڈ روالپنڈی میں کھیلا گیا۔
 
پی ٹی اے کے کپتان عاصم منطور نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پی ٹی اے نے پہلے کھیلتے ہو ئے مقررہ 20 اور میں 8 وکٹ کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔ نیپرا کی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں 9 وکٹ کے نقصان پر صرف 121 رنز بنا سکی ۔ ٹورنامنٹ کے دوران پی ٹی اے کی ٹیم ناقابل شکست رہی۔ چیئرمین نیپرا سابق ٹیسٹ کرکٹر حسن رضا کے ہمراہ مہمان خصوصی تھے۔
 
اس موقع پر چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل عامر عظیم باجوہ نے ٹیم کو مبارکباد دی اور ان کے حوصلہ اور ہمت کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی ایسی ہی شاندار کامیابیاں حاصل کریں گے۔ کل 5ریگولیٹری اداروں ( پی ٹی اے، نیپرا، پیمرا، ایف بی آر اور پی ٹی وی) نے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔ یہ ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر ہوا ،فائنل میں دو ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا۔
 
 
طیبہ افتخار
اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعلقات عامہ