23 جولائی 2015ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز افغان ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے پی ٹی اے کی طرف سے ٹریننگ کا اہتمام


اسلام آباد23 جولائی 2015 (پ۔ر)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے انٹر نیشنل ٹیلی کام یونین )آئی ٹی یو(کے تعاون سے پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز میں افغان ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی (ATRA) اور وزارتِ کمیونیکیشن افغانستان کیلئے 20جولائی سے 23 جولائی2015تک ریگولیٹری مسائل کے متعلق ایک ٹریننگ پروگرام کا اہتمام کیا ۔ مسٹر سامیرسینئر ایڈوائزر آئی ٹی یو ، ریجنل آفس ایشیا پیسیفک بھی اس سیشن میں شریک ہوئے۔ پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز میں ٹریننگ کی ا ختتامی تقریب ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ اور منسٹری آف انفارمیشن ٹیکنالوجی سے ڈاکٹر یوسف جمال اور امینہ سہیل نے شرکاء میں سر ٹیفکٹ تقسیم کئے۔
ٹریننگ کے دوران پی ٹی اے کے سینئر افسران نے افغانستان کے 7رکنی وفد کوپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ریجیم اور قانون، لائسنسنگ اور سروسز ریگولیشن کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ افغانستان کی ٹیم کے شرکاء نے پروگرام کی افادیت اور پاکستان کی میزبانی کو سراہا۔ چیئرمین پی ٹی اے نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ممالک کو اس قسم کی ٹریننگ دینے کیلئے آئی ٹی یو کا پاکستان کا انتخاب پاکستان کیلئے ایک بہت اعزاز کی بات ہے ۔ یہ دونوں ممالک کیلئے بہت مفید ہوگا ۔ انہوں نے بتایا کہ مستقبل میں اس قسم کے کئی اور کورسز ترتیب دیئے جائیں گے۔ جناب سا میر 24جولائی کو" آئی ٹی یو ۔پاکستان میں سمارٹ پارٹنر شپ اور مسلسل ڈویلپمنٹ کیلئے ایک پلیٹ فارم"پر گفتگو کریں گے جس میں ٹیلی کام اپریٹرز کے نمائندگان اور ماہرینِ تدریس بھی شرکت کریں گے

 

خرم مہران 
ڈاےئریکٹر تعلقات عامہ