07 جنوری 2020ء

پی ٹی اے کی جانب سے فائیو جی کے غیر کمرشل ٹرائل کی اجازت

 (اسلام آباد :07 جنوری 2020 )حکومت پاکستان کی پالیسی ہدایات کے مطابق،پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے فائیو جی ٹیکنالوجی اور متعلقہ خدمات کی آزمائشی بنیادوں پر فراہمی/ ٹرائل کے لئے فریم ورک فار فیوچر ٹیکنالوجیز (خاص طور پر ففتھ جنریشن (5G) وائرلیس نیٹ ورک آف پاکستان)'' جون 2019 میں جاری کیاتھا ۔
مذکورہ پالیسی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پی ٹی اے نے جاز( پی ایم سی ایل) زونگ ( سی ایم پاک) کو فائیو جی ٹیکنالوجی کے ٹیسٹ اور ٹرائل کے لئے محدود ماحول میں 6 ماہ کی اجازت دی ہے۔ اجازت صرف غیر تجارتی بنیادوں پر آزمائش تک ہی محدود ہے۔
پی ٹی اے ہمیشہ نئی ٹیکنالوجیز اور بہتر خدمات کو متعارف کرانے کی حمایت اور فروغ کے حوالے سے حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ تاہم، کسی بھی موبائل فون آپریٹر (سی ایم او) کی جانب سے مجوزہ مقصد کے علاوہ کوئی تاثر دینے کو گمراہ کن تصور کیا جائے گااورپی ٹی اے ضابطے کے تحت کاروائی کر سکتا ہے۔
پاکستان میں فائیو جی سروسز کاتجارتی بنیادوں پر آغاز مقررہ وقت اور حکومت پاکستان کی پالیسی ہدایات اورباقاعدہ ریگولیٹری منظوری کے تحت ہوگا۔
 
 
 
خرم علی مہران
ڈائریکٹر تعلقات عامہ