03 جون 2019ء

موبائل ڈیوائسزکی رجسٹریشن کے لئے شناخت کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام کے لئے پی ٹی اے اور ایف آئی اے کی جانب سے مشترکہ کوششیں

(پ ر: 3جون 2019)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل ڈیوائسز کی رجسٹریشن کے لئے مسافروں کی سفری تفصیلات کی چوری کے حوالے سے بڑھتی ہوئی شکایات کے ازالے کے لئے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) کو پی ای سی اے 2016 کے تحت ایسی شکایات فوری کاروائی کے لئے ارسال کر دی ہیں۔ ایف آئی اے نے ملوث افراد کے خلاف کا روائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی اے پر امید ہے کہ ایف آئی اے کے ساتھ مشترکہ کاوشوں کے تحت دھوکہ دہی میں ملوث افراد تک بہت جلد رسائی حاصل کر لے گا ۔ 
 
پی ٹی اے ان تمام غیر قانونی موبائل رجسٹریشن کے مسائل سے واقفیت رکھتا ہے جسمیں کسی مسافر کے پاسپورٹ کی تفصیلات کا غلط استعمال ، موبائل کی جعلی آئی ایم ای آئی بنانااور پی ٹی اے کے اندراج شدہ موبائل ڈیوائسز کی ری پرگرامنگ کرنا شامل ہے۔ پی ٹی اے کا ڈیوائس آئی ڈینٹٹی فیکیشن اینڈ رجسٹریشن سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) اس طرح کے تمام غیر قانونی اندراج شدہ ڈیوائسز کا سوراخ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس سلسلے میں عوام کوہدایات کی جاتی ہے کہ وہ ڈیوائس کی رجسٹریشن کے لئے صرف اپنا پاسپورٹ اور سی این آئی سی ہی استعمال کریں اور صرف پی ٹی اے سے منظور شدہ ڈیوائسز خریدیں۔بصورت دیگر ایسی تمام موبائل ڈیوائسز کو فوری طور پر بلاک کر دیا جائے گا اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔
 
تمام موبائل ڈیوائس صارفین کو تاکید کی جاتی ہے کہ موبائل ڈیوائسز کے اندراج کے لئے(اے) https://dirbs.pta.gov.pk/drs, (بی)USSD *8484#,(سی )موبائل آپریٹر فرنچائز سینٹر (لسٹ https://dirbs.pta.gov.pk پر دستیاب ہے)آپشنز کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔ 
خریدنے کے پہلے موبائل ڈیوائس کی حیثیت جاننے کے لئے 15 ہندسوں کا آئی ایم ای آئی 8484 پر ایس ایم ایس کریں۔ ڈیوائسز کے غلط استعمال اور ری پروگرامنگ سے متعلق شکایات کے لئے ای میل ایڈریس dirbscare@pta.gov.pkپر رجوع کریں۔ مزید تفصیلات کے لئے پی ٹی اے کی ویب سائٹ (https://www.pta.gov.pk). ملاحظہ فرمائیں۔ 
 
 
خرم علی مہران 
ڈاےئریکٹر تعلقات عامہ