15 اکتوبر 2018ء

پریس ریلیز

ڈیوائس آئی ڈینٹٹی فیکیشن، رجسٹریشن اور بلاکنگ سسٹم (DIRBS) کے حتمی مرحلے کا آغاز 20 اکتوبر2018 سے کیا جا رہا ہے۔ اس منفرد نظام کی بدولت غیر قانونی درآمدات کی روک تھام، قانونی طریقے سے ڈیوائس درآمد کرنے والوں اور موبائل ڈیوائسز استعمال کرنے والوں کی سہولت میں اضافے اور مجموعی طور پر امن عامہ کی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ وہ موبائل صارفین جو کہ سم / آئی ایم ای آئی) SIM/IMEI)کی فعالیت رکھنے والے پاکستانی موبائل نیٹ ورک استعمال کررہے ہیں ان کوسروس کی فراہمی میں کسی بھی قسم کے خلل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور نہ ہی ڈی آئی آر بی ایس ( DIRBS ) سسٹم سے ان کا موبائل بلاک کیا جائے گا۔ 20 اکتوبر 2018 سے پہلے خریدے یا درآمد کئے جانے والے تمام موبائل فون ڈی آئی آر بی ایس سسٹم سے رجسٹرڈ ہونے چاہیے۔ 20 اکتوبر 2018 کے بعد ایسے تمام موبائل ڈیوائسز جن کی حیثیت نان کمپلائنٹ ظاہر ہو گی پی ٹی اے /ڈی آئی آر بی ایس ریگولیشنز کے مطابق بلاک کر دئیے جائیں گے۔ 
 
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے اس حوالے سے موبائل صارفین کو ان کے زیر استعمال موبائل ڈیوائسز کی حیثیت جاننے کے لئے معلوماتی ایس ایم ایس ارسال کیے جارہے ہیں۔ ٹیلی کام صارفین اپنے موبائل ڈیوائس کی حیثیت جاننے کے لئے اس کا ایم ای آئی نمبر بذریعہ ایس ایم ایس 8484 پر ارسال کریں، 
ویب سائٹ .dirbs.pta.gov.pk wwwملاحظہ فرمائیں، یا گوگل پلے سٹور سے ڈی آئی آر بی ایس اینڈرائیڈ موبائل ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں۔ موبائل ڈیوائسز کی حیثیت جاننے کے خواہشمند صارفین چار مندرجہ ذیل طریقہ کار کے تحت جوابات موصول کریں گے۔ 
 
۔ کمپلائینٹ ڈیوائسز پی ٹی اے کے منظور شدہ ہونگے اور قانونی لحاظ سے پاکستان میں درآمدکئے گئے ہونگے۔ 
۔ ویلڈ ڈیوائسز وہ کہلائے جائیں گے جن کا آئی ایم ای آئی نمبرمنظور شدہ ہوگا (جی ایس ایم اے منظور شدہ)تاہم وہ پی ٹی اے کی جانب سے منظور شدہ نہیں ہونگے۔ ایسے صارفین کی سہولت کے لئے پی ٹی اے خود کار طریقے سے ان تمام آئی ایم ای آئیز کو رجسٹر کرے گی جو کہ 20 اکتوبر 2018 سے پہلے موبائل نیٹ ورکس پر ہونگے۔ خود کار رجسٹریشن کے لئے صارفین کو ہدایت کی جاتی ہے وہ کال ، ایس ایم ایس یا موبائل انٹر نیٹ کے استعمال جیسی کوئی سرگرمی کریں۔ 
۔ نان کمپلائنٹ ڈیوائسز وہ کہلائے جائیں گے جن میں جی ایس ایم اے کی جانب سے یا تو آئی ایم ای آئی دیا ہی نہیں گیا یا پھر اسے دہرایا گیا ہے۔ ایسے صارفین کی سہولت کیلئے پی ٹی اے 20 اکتوبر 2018 سے پہلے ایسے تمام آئی ایم ای آئیز کو مخصوص سمز کے ساتھ متصل کرے گا جو کہ موبائل نیٹ ورکس پر دیکھے جائیں گے۔ اس تاریخ کے بعد یہ صارفین ان آئی ایم ای آئیز کو صرف متصل شدہ ایس آئی ایمز کے ساتھ ہی استعمال کرسکیں گے۔ ان موبائل ڈیوائسز سے متعلقہ تمام آئی ایم ای آئیز کو خود کار طریقے سے متصل کرنے کیلئے صارفین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 20 اکتوبر2018 سے پہلے کال ، ایس ایم ایس یا موبائل انٹر نیٹ کے استعمال جیسی کوئی سرگرمی کریں تاکہ اسے موبائل نیٹ ورک پر دیکھا جاسکے۔ 
۔ بلاک ڈیوائسز اس بات کی نشاندہی ہیں کہ آئی ایم ای آئی کو بلاک کردیا گیا ہے کیونکہ اس سے پہلے آئی ایم ای آئی کو چوری شدہ رپورٹ کیا گیا تھا۔ 
واضح رہے کہ وہ صارفین جو کہ موبائل آلات خریدنا / درآمد کرنا چاہتے ہیں، ڈیوائس کی تصدیق موبائل کا آئی ایم ای آئی(IMEI )نمبر 8484پر ایس ایم ایس کے ذریعے کریں۔ صارفین کو آگا کیا جاتا ہے کہ صرف پی ٹی اے سے منظور شدہ ڈیوائس خریدیں۔ مزید تفصیلات پی ٹی اے کی ویب سائٹ (https://www.pta.gov.pkپر موجود ہیں۔ 
 
 
طیبہ افتخار اسسٹنٹ ڈاےئریکٹر( تعلقات عامہ)