02 مارچ 2021ء

ہواوے کے پریذیڈنٹ مڈ ل ایسٹ کا پی ٹی اے کا دورہ

اسلام آباد (2مارچ، 2021)ہواوے ٹیکنالوجیزکے پریذیڈنٹ (مڈل ایسٹ ریجن) چارلیس یانگ نے ہواوے ٹیکنالوجیز پاکستان کے سی ای او مارک مینگ اور ڈپٹی سی ای او احمد بلال مسعود کے ہمراہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔
 وفد نے چیئرمین پی ٹی اے، میجر جنرل(ر) عامر عظیم باجوہ سے ملاقات کی اور سرمایہ کاری سے متعلق مواقعوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ 
دونوں فریقین نے پاکستان میں ہواوے ٹیکنالوجیز کے مستقبل کے منصوبوں اور” ڈیجیٹل پاکستان “کی جانب پیشرفت کے عمل کو تیز کرنے کے لئے جدید ڈیجیٹل اور فنانشل سلوشن پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

 

خرم مہران
ڈائریکٹر تعلقات عامہ