12  اگست 2021ء

پی ٹی اے میں مون سون شجرکاری مہم

(اسلام آباد: 12 اگست 2021):وزیراعظم پاکستان کے وژن ”کلین گرین پاکستان “ کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کے اطراف میں شجر کاری مہم کاآغاز کیاگیا۔چیئرمین پی ٹی اے، میجر جنرل عامر عظیم باجوہ (ریٹائرڈ) نے بہ ہمراہ اتھارٹی ممبران پودا لگا کر ماحول دوست مہم کا افتتاح کیا۔ 

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ درخت ملک اور آئندہ نسلوں کے لیے بیش بہا اثاثہ ہیں۔ انہوں نے پی ٹی اے کے عملے و افسران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مہم میں ضرور حصہ لیں اور اس کا دائرہ کار اپنے محلوں تک بڑھائیں تاکہ ہریالی میں اضافہ کیا جا سکے۔