06 مارچ 2020ء

پاکستان سافٹ ویئر ہاوسز ایسوسی ایشن سے ملاقات کا انعقاد

اسلام آباد، (6 مارچ 2020): چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے آج پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے نمائندوں کے ساتھ ایک ملاقات کی۔ دوران ملاقات، ڈیجیٹل معیشت اور ای کامرس سے متعلقہ معاملات پر بات چیت کی گئی۔
 غیر قانونی آن لائن مواد کے حوالے سے ریگولیٹر کو درپیش چیلنجوں پر بھی تفصیلا تبادلہ خیال کیا گیا۔ آزادی اظہار رائے اور مواد کے قواعد کے مابین توازن کے بارے میں اتفاق رائے کیا گیا۔ملاقات کے دوران شہریوں کے تحفظ (آن لائن نقصان کے خلاف) قواعد2020 کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول غیر ملکی ٹیک کمپنیوں، اے آئی سی اور سول سوسائٹی کے ساتھ وسیع البنیاد مشاورت تجویز کی گئی۔
 
 
خرم مہران 
ڈاےئریکٹر تعلقات عامہ