06  ستمبر 2022ء

سیلاب سے متاثرہ بیشتر ٹیلی کام سائٹس بحال

اسلام آباد (6 ستمبر 2022): سیلاب زدہ علاقوں میں رابطوں کی بحالی کے لیے پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹروں کی بھرپور کاوشوں کے نتیجے میں غیر فعال سائٹس کی تعداد 320 تک کم رہ گئی ہے جو کہ ملک بھر میں کل سائٹس کا 0.6 فیصد ہے۔

فی الوقت سندھ میں 241 سیل سائٹس اور بلوچستان میں 79 سائٹس غیر فعال اور سیلابی پانی کی وجہ سے ناقابل رسائی ہیں لیکن آس پاس کی دیگر آپریشنل سائٹس کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ مواصلاتی تعطل نہ ہو۔

باقی ماندہ سائٹس کی بحالی کے حوالے سے پی ٹی اے عوام کو اپ ڈیٹ کرتا رہے گا۔