10 دسمبر 2015ء

قانونی اور غیرقانونی کارڈلیس فونز کی فہرستیں

 

عوام الناس کے مفاد میں یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ پاکستان میںDECT )ڈیجیٹل Enhancedکارڈ لیس ٹیلی کمیونیکیشن( 6٫0 کارڈ

لیس فونز کے استعمال کی اجازت نہیں ہے کیونکہ یہ کارڈ لیس فونز لائسنس شدہ سپیکٹرم میں مداخلت کرتے ہیں۔ پاکستان ٹیلی

کمیونیکیشن اتھارٹی نے اس سلسلے میں میڈیا پر وسیع پیمانے پر مہم چلاکر اور ایس ایم ایس پیغامات بھجوا کرعوام الناس کو

خبردارکیا ہوا ہے کہ DECT 6.0کارڈلیس فونز کا استعمال غیر قانونی ہے۔DECT 6.0کارڈ لیس فونز کے استعمال کنندگان سے

درخواست ہے کہ وہ ان کارڈ لیس فونز کا استعمال ترک کر دیں اور انہیں تمام صوبائی دارالحکومتوں میں واقع پی ٹی اے کے

علاقائی دفاتر یا پی ٹی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں جمع کروا دیں۔

 

ٹیلیفون استعمال کرنے والے ایسے افراد جو کارڈ لیس فونز استعمال کرنے کے خواہشمند ہوں تو وہ 2٫4 گگا ہرٹز کی صلاحیت

کے حامل کارڈ لیس فونز استعمال کر سکتے ہیں۔ 2٫4 گگا ہرٹز فونز کا استعمال قانونی ہے۔ کارڈ لیس فونز کی خریداری کے

وقت دوکاندار سے صرف 2٫4گگاہرٹز فونز ہی پیش کرنے کے لیے اصرار کریں۔ عوام الناس کی اطلاع کے لیے۔مارکیٹ میں

دستیاب غیر قانونی DECT 6.0کارڈ لیس فونز اور قانونی 2٫4 گگا ہرٹز کارڈلیس فونز کی تفصیلات غیر جانبداری کے ساتھ ذیل

میں دی گئی ہیں

1. غیر قانونی1٫9 گگا ہرٹزDECT 6.0کارڈ لیس فونز
2. قانونی 2٫4 گگا ہرٹز کارڈ لیس فونز