02 جون 2021ء

ضلع خیبر اور بلوچستان کے علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات بحال

 اسلام آباد (2 جون 2021)ملک بھر میں انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی کے حکومتی وژن کے مطابق متعلقہ فورمز کی جانب سے سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ٹیلی کام آپریٹروں کو پورے ضلع خیبر اور صوبہ بلوچستان کے بعض اضلاع کے متعدد علاقوں (جیسے تربت شہر ، کیچ، آواران، پنجگور ، واہشک اور قلات)اور مختلف شاہراؤں اور ملحقہ قصبوں (جیسے آر سی ڈی ایچ، این 30، این 85، تربت سٹی اور آواران بیلا روڈ)میں انٹرنیٹ خدمات کی بحالی کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔
اس حوالے سے موبائل فون آپریٹروں کو جہاں ممکن ہو اپنے موجودہ انفراسٹرکچر یعنیG 2 سائٹس کوG 3 / 4Gکی اپ گریڈ یشن اور نیٹ ورک کی توسیع کا جائزہ لینے کو بھی کہا جائے گا تاکہ ان علاقوں کے رہائشیوں کو بہتر آواز اور ڈیٹا خدمات فراہم کی جا سکیں ۔
ڈیٹا خدمات کی بحالی سے شہریوں کو تعلیم، صحت، تجارت اور کمیونیکیشن سے متعلقہ ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ دیگر علاقوں میں سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد انٹرنیٹ خدمات کی بحالی کا مرحلہ وار نفاذ کیا جائے گا۔ 
 
 
 
خرم علی مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ