16 اکتوبر 2019ء

"ان لاکنگ رورل موبائل کوریج" کے حوالے سے بین الاقوامی کورس کا انعقاد

 
)اسلام آباد:16 اکتوبر (2019 پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) کی جانب سے جی ایس ایم اے ایسوسی ایشن (جی ایس ایم اے) کے تعاون سے پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ”ان لاکنگ رورل موبائل کوریج “ کے موضوع پر کیپسٹی بلڈنگ تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیا۔
اس تربیتی کورس میں وزارت آئی ٹی ، کابینہ ڈویژن ، پی ٹی اے ، پیمرا ، یو ایس ایف اور ا گنائٹ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تربیتی ورکشاپ کا فوکس دیہی علاقوں میں موبائل کوریج کی توسیع اور حکومت اور صنعت کے موبائل براڈ بینڈ کوریج گیپ کے خاتمے کے حوالے سے کردار تھا سینئر ان سائٹ منیجر کنکٹڈ سوسائٹی جی ایس ایم اے مسٹر کالم ہینڈ فورتھ نے اس کورس کی میزبانی کی۔انہوں نے شرکاء کو دیہی کوریج کو بہتر بنانے کے لئے حکمت عملی اور ڈیجٹل ڈیوائڈ کے حوالے سے وابستہ چیلنجز سے متعلق آگاہ کیا۔
 اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی اے کے چیئرمین میجر جنرل (ریٹائرڈ) عامر عظیم باجوہ نے کہا کہ یہ کورس ایک مفید تجربہ ہے جس سے شرکاء کو ایک اہم مسئلے کو سمجھنے کا موقع ملے گا ۔ پی ٹی ا ے اقتصادی نشونما اور سماجی ترقی کو مد نظر رکھتے ہوئے موبائل اور انٹر نیٹ کی طاقت کو دیہی علاقوں تک پہنچانے کے لئے دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کراقدامات کر رہا ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر جی ایس ایم اے کی معاونت کا شکریہ ادا کیا اور پی ٹی اے کی جانب سے مستقبل میں ایسے تربیتی اقدامات اور پروگراموں کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ 
واضح رہے کہ یہ کورس پی ٹی اے اور جی ایس ایم اے کی" بین الاقوامی کیپسٹی بلڈنگ سینٹر آف ایکسلینس برائے علاقائی ریگولیٹری ٹریننگ " کے تحت منعقد کیا گیا۔جس کے تحت ٹیلی کمیونیکیشن اور آئی سی ٹیز کے اہم موضوعات پر اس طرح کے ٹریننگ کورسز 2019 اور 2020 کی ہر سہ ماہی میں منعقد کئے جائیں گے۔
 
 
خرم مہران
ڈائریکٹر تعلقات عامہ