03 دسمبر 2020ء

خصوصی افراد کا بین الاقوامی دن: پی ٹی اے معاونت اور ڈیجیٹل رسائی کے لئے کوشاں

اسلام آباد (03 دسمبر، 2020):خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) معاونت اور سہولت کے ذریعے معذور افراد کی مختلف شعبوں میں شمولیت کے لئے پر عزم ہے ۔ 
پی ٹی اے کی دو لسانی ویب سائٹ(www.pta.gov.pk) بھی معذور افراد کے لیے رسائی کے حوالے سے بین الاقوامی معیارکے مطابق ہے۔ ویب سائٹ کو 2017 میں خصوصی افراد کے لیے قابل استعمال بنایا گیا تھا ،یہ ان چند سرکاری ویب سائٹس میں سے ایک تھی جن میں سب کے لئے شمولیت اور رسا ئی پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔ بہترین بین الاقوامی طریقوں کے مطابق، معذور افراد کے لئے ویب تک رسائی کے وہ معیارات متعارف کروائے گئے ہیں تاکہ خصوصی افراد بغیر کسی پریشانی کے ویب سائٹ تک رسائی حاصل کرسکیں۔ اس ویب سائٹ پر انٹرایکٹو ٹول بار کے ذریعے متن کو نئے سائز میں خود سے ڈھالنا، متن بولنے اور الفاظ کو بڑا کرنے اور رنگوں کے امتزاج کی سہولت بھی موجود ہے۔ 
پی ٹی اے قابل رسائی ڈیجیٹل وسائل کے زریعے مہارت اور استعداد کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ خصوصی افراد کے لیے بہتر ماحول کے فروغ پر یقین رکھتا ہے۔ اس سلسلے میں مختلف تنظیموں اور اداروں کے سا تھ مل کر مزید کوششیں کی جا رہی ہیں۔ پی ٹی اے مستقبل میں پائیدار ڈیجیٹل شمولیت، اور قابل رسائی معلومات کیلئے ایسی کوششوں کو جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔
 
 
خرم مہران 
ڈائیریکٹر تعلقات عامہ