03 جولائی 2019ء

پی ٹی اے میں بین الاقوامی کیپسٹی بلڈنگ سینٹر کا قیام

 

(پ ر: 3جولائی 2019)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور جی ایس ایم ایسوسی ایشن (جی ایس ایم اے)نے پی ٹی اے میں پہلے بین الاقوامی پی ٹی اے ۔جی ایس ایم اے کیپسٹی بلڈنگ سینٹر برائے ایکسلینس کے قیام کے حوالے سے اتفاق کیا ہے۔ اس حوالے سے دستخط کی تقریب یہاں پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوئی ۔ معاہدے کے مطابق پی ٹی اے کو علاقائی ریگولیٹری ٹریننگز کے لئے سینٹر آف ایکسیلینس کا درجہ دیا گیا ہے۔ 

 

پی ٹی اے اور جی ایس ایم اے اس حوالے سے مشترکہ طور پر ٹیلی کمیونیکیشن اور آئی سی ٹی کی ترقی کے موضوعات پر جنوبی اور مشرقی ایشیا کی ریاستوں سے وابسطہ حکومتی اور ریگولیٹری افراد کی تربیت اور مہارت کے حوالے سے اقدامات کریں گے۔ 
پروگرام کے تحت پی ٹی اے مقامی سطح پر میزبانی کی سہولیات جیسے جگہ اور لاجسٹک انتظامات کرے گا جبکہ جی ایس ایم اے ٹرینرز، رہائش اور سفری سہولیا ت کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کرے گا ۔ شرکاء کو اگلے دو سال میں سہ ماہی سطح پرتربیت کے مواقع مفت فراہم کئے جائیں گے۔ 
تعاون کے دستاویز پر دستخط کی تقریب کے موقع پر جی ایس ایم اے کی طرف سے پی ٹی اے کو سنٹر آف ایکسی لینس بنانے کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے پی ٹی اے کے چیئرمین میجر جنرل (ریٹائرڈ) عامر عظیم باجوہ نے امید ظاہر کی کہ جی ایس ایم اے گلوبل سنٹر خطے کے ممالک کے پروفیشنلز، پالیسی سازوں کو فائیوجی نیٹ ورکس جیسی جدید ترین ٹیکنالوجیز کی تربیت فراہم کرے گا۔ پی ٹی اے اپنے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اسے قابل تقلید مثال بنائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ خطے کے ممالک اس منفرد تربیتی پروگرام میں شامل ہوکر معلومات کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی اے کے افسران بھی اس سینٹر سے مستفید ہوکر ریگولیٹری سطح پر سامنے آنے والے چیلنجز کا سامنا کر سکیں گے۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں جی ایس ایم اے کی سینئر ڈائریکٹر برائے پارٹنر شپس اور کیپسٹی بلڈنگ سارہ گیفنی نے جی ایس ایم اے پروگرام سے مشترکہ فوائد حاصل کرنے کے لئے پی ٹی اے کے ساتھ باہمی اشتراک اور تعاون پر زور دیا۔ انہوں نے 03 جولائی 2019 سے شروع ہونے والے تربیتی پروگرام کی میزبانی پر پی ٹی اے کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ پی ٹی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کے آڈیٹوریم میں 3 اور 4 جولائی 2019 کو سنٹر آف ایکسی لینس کپسٹی بلڈنگ پروگرام کے تحت پی ٹی اے فائیو جی ورکشاپ کی میزبانی کے فرائض سر انجام دے رہا ہے۔ یہ تربیتی پروگرام فائیو جی کے متعلق ہے۔ کل 30 افراد اس تربیتی پروگرام میں شرکت کررہے ہیں۔
 
 
 
 
خرم مہران 
ڈاےئریکٹر تعلقات عامہ