25 جولائی 2014ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز کراچی میں غیر قانونی وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول( VOIP) گیٹ ویزپکڑے گئے

اسلام آباد 25جولائی 2014 (پ۔ر)پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مشترکہ کاروائی کے دوران کراچی میں چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں ٹیلی کام ٹریفک میں ملوث غیر قانونی وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول( VOIP) گیٹ ویزقبضے میں لے لیے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے اور ایف آئی اے کی ٹیم نے مشترکہ کاوشوں کے تحت کراچی کے علاقے خداداد کالونی میں چھاپہ مارا ۔ چھاپے کے دوران 32پورٹ کے 2جی ایس ایم گیٹ ویز، 16پورٹ کے 4جی ایس ایم گیٹ ویزاور بڑی تعداد میں دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا۔ موقع پرایک شخص کو بھی گرفتار کر لیا گیا جسے مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے کی تحویل میں رکھا گیا ہے۔


خرم مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ