16 دسمبر 2019ء

ڈی آئی آر بی ایس کی بدولت موبائل ڈیوائسز کی غیر قانونی درآمدمیں کمی

(اسلام آباد: 17 دسمبر، 2019): پی ٹی اے کی جانب سے ڈیوائس آئی ڈینٹٹی فیکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) کے نفاذ کے بعد غیر قانونی طریقوں اور ذرائع سے درآمد کیے جانے والے جعلی اور غیر معیاری موبائل فونز کے استعمال میں واضح کمی آئی ہے۔
 سمارٹ فونز کی 30 نومبر تک، 2019 کے 11 ماہ میں درآمد 7.64 ملین ہے۔ اس کے مقابلے میں، 2018 (جنوری تادسمبر) میں سمارٹ فونز کی درآمد 7.24 ملین تھی۔ سمارٹ فونز کے علاوہ، تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی کی فعالیت رکھنے والی دیگر ڈیوائسز جیسے آئی او ٹی، ڈونگلز، ٹیبلٹ وغیرہ جو کہ 2018 (جنوری تادسمبر) میں درآمد کی گئیں 4.82 ملین تھیں، جبکہ 2019 کے 11 ماہ (جنوری تانومبر) میں 7.11 ملین ڈیوائسز اب تک درآمد کی جا چکی ہیں۔
مزید برآں، موبائل آپریٹرز کے نیٹ ورک سے منسلک فور جی ڈیوائسز جنوری 2018 میں 18 فیصد تھیں جو نومبر 2019 میں بڑھ کر 31 فیصد ہوگئی ہیں۔ جبکہ آپریٹرز کے نیٹ ورک سے منسلک تھری جی ڈیوائسز جنوری 2018 میں 19 فیصد تھے جو نومبر 2019 میں کم ہو کر13 فیصد ہوچکے ہیں۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صارفین تھری جی کی بجائے اب فورجی ڈیوائسز پر منتقل ہونے اور اس کے استعمال کو زیادہ ترجیح دے رہے ہیں۔ 
موبائل براڈ بینڈ (بی بی) کی پینی ٹریشن بھی جنوری، 2018 میں 51.8 ملین صارفین سے بڑھ کر نومبر، 2019 میں 76.4 ملین ہو چکی ہے، جس میں 24.6 ملین (47.49فیصد) کا اضافہ ہوا ہے، اور یہ اضافہ سمارٹ فونز کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے ہی ممکن ہوا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت فور جی سمارٹ فون 6450 روپے سے لے کر 11000 تک میں فروخت ہورہے ہیں۔
 
 
خرم مہران
ڈائریکٹر تعلقات عامہ