28 اپریل 2022ء

غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو سوشل میڈیا پر تشہیر نہ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(28اپریل 2022):لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے ) نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)سے ڈیجیٹل /سوشل میڈیا پر غیر قانونی ہاؤ سنگ سو سائٹیوں کی تشہیری مہم روکنے کے حوالے سے رابطہ کیا۔ یہ اقدام لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے ایک رٹ پٹیشن میں 30مارچ 2022کو جاری ہدایت کے مطابق کیا گیا۔ 
 
ایسی تمام ہاؤ سنگ سوسائٹیز جو متعلقہ اداروں سے این او سی حاصل کئے بغیر کام کر رہی ہیں کو ہدایات کی جاتی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غیر قانونی کاروباری تشہیر سے گریز کریں بصورت دیگر پی ٹی اے قانون کے تحت اپنے اختیارات کے مطابق کارروائی کا آغاز کرے گا۔ 
 
خرم علی مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ