27 مارچ 2015ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز بورے والا میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑے گئے

اسلام آباد 27 مارچ 2015 (پ۔ر)پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کے خلاف جاری مہم کے دوران دو غیر قانونی گیٹ و ے پکڑلیے۔ پی ٹی اے اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مشترکہ کارروائی کے دوران بورے والا کے دو مختلف مقامات پر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں ٹیلی کام ٹریفک میں ملوث غیر قانونی گیٹ ویز قبضے میں لے لئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق پہلا چھاپہ معصوم کالونی میں مارا گیا۔ چھاپے کے دوران دو گیٹ ویز بمع دیگرآلات پر مشتمل غیر قانونی ا یکسچینج قبضے میں لے لی گئی۔ وقوعہ سے تین افراد کوگرفتار کیا گیاجو کہ مزید تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں۔ دوسرا چھاپہ چک نمبر 409/EB میں مارا گیا۔ چھاپے کے دوران دو غیر قانونی ا یکسچینج بمع دیگر آلات قبضے میں لے لئے گئے۔ 

گرے ٹریفک کے خلاف کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی مسلسل مانیٹرنگ، عزم اور انتھک کوششوں سے ممکن ہوسکے ہیں تاکہ غیر قانونی ٹیلی کام کے کاروبار کی لعنت کو ختم کیا جاسکے اور قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جاسکے۔
 

خرم مہران 
ڈاےئریکٹر تعلقات عامہ