01 اپریل 2014ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سپریس ریلیز لاہور میں جوہر ٹاؤن کے علاقے سے غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑی گئی

اسلام آباد یکم اپریل 2014 (پ۔ر)پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اورایف آئی اے (این آر 3 سی) لاہورنے مشترکہ کاروائی کے دوران لاہور میں کامیاب چھاپہ مارا اور ایک فرد کو گرفتار کر لیا جو یہ غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینجز چلا رہا تھا۔ غیر قانونی وائس ٹرمینیشن کی اطلاع کے بعد 260-A، بی او آر سوسائٹی جوہر ٹاؤن لاہور میں چھاپے مارے گئے۔ پکڑے گئے غیر قانونی وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول( VOIP) ایکسچینجزآٹھ جی ایس ایم گیٹ ویز(سولہ پورٹس) اور دو جی ایس ایم گیٹ ویز(آٹھ پورٹس) اور دیگر سامان پر مشتمل تھے۔ توقع ہے کہ غیر قانونی کال سیٹ ا پ کے پکڑے جانے سے قومی خزانے کو ہونے والے بھاری نقصان سے بچایا جا سکے گا۔ 
 

خرم مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ