02 فروری 2015ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز وزیرآباد میں غیر قانونی گیٹ وے ا یکسچنج پکڑا گیا

اسلام آباد 2 فروری 2015 (پ۔ر)پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کے خلاف جاری مہم کے دوران ایک غیر قانونی گیٹ و ے پکڑ لیا۔ پی ٹی اے اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مشترکہ کارروائی کے دوران وزیرآباد کے ایک گاؤں میں چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں ٹیلی کام ٹریفک میں ملوث غیر قانونی گیٹ ویز قبضے میں لے لیا گیا۔ چھاپے کے دوران چار وی او آئی پی گیٹ ویز، 8 پورٹس، سو ئچز، سمز، 2 ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اور 2 موڈیم پر مشتمل غیر قانونی ا یکسچنج قبضے میں لے لی گئی۔ 
گرے ٹریفک کے خلاف کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی مسلسل مانیٹرنگ، عزم اور انتھک کوششوں سے ممکن ہوسکے ہیں تاکہ غیر قانونی ٹیلی کام کے کاروبار کی لعنت کو ختم کیا جاسکے اور قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جاسکے۔
 

خرم مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ