16 دسمبر 2014ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز راولپنڈی میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچنج پکڑا گیا

اسلام آباد 16دسمبر 2014 (پ۔ر)پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کے خلاف جاری مہم کے دوران غیر قانونی گیٹ و ے پکڑ لیا۔ پی ٹی اے اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مشترکہ کارروائی کے دوران راولپنڈی کے علاقہ بنگش کالونی پیر ودھائی راولپنڈی میں چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں ٹیلی کام ٹریفک میں ملوث غیر قانونی گیٹ وے قبضے میں لے لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کی ٹیم نے راولپنڈی کے علاقہ بنگش کالونی پیر ودھائی راولپنڈی میں چھا پہ مارا ۔ چھاپے کے دوران 232 پورٹس پر مشتمل نو غیر قانونی وی او آئی پی گیٹ ویز قبضے میں لے لئے گئے۔ وقوعہ سے تین افراد کوگرفتار کیا گیا ۔ جو کہ مزید تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں۔ 

گرے ٹریفک کے خلاف کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی مسلسل مانیٹرنگ، عزم اور انتھک کوششوں سے ممکن ہوسکے ہیں تاکہ غیر قانونی ٹیلی کام کے کاروبار کی لعنت کو ختم کیا جاسکے اور قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جاسکے۔
 

خرم مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ