05 جنوری 2016ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز روالپنڈی میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑا گیا

پریس ریلیز

اسلام آباد 5 جنوری 2016 (پ۔ر)پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کے خلاف جاری مہم کے دوران ایک غیر قانونی گیٹ و ے پکڑ لیا۔ پی ٹی اے اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مشترکہ کارروائی کے دوران مکان نمبر 255 گلی نمبر9، کوہاٹی بازار، بنی چوک، روالپنڈی میں چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں ٹیلی کام ٹریفک میں ملوث غیر قانونی گیٹ وے قبضے میں لے لیا گیا۔ چھاپے کے دوران 16 پورٹس ، 32 آپریشنل ، 100 نان آپریشنل سمز اور ایک لیپ ٹاپ پر مشتمل غیر قانونی ا یکسچینج قبضے میں لے لی گئی۔ 
گرے ٹریفک کے خلاف کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی مسلسل مانیٹرنگ، عزم اور انتھک کوششوں سے ممکن ہوسکے ہیں تاکہ غیر قانونی ٹیلی کام کے کاروبار کی لعنت کو ختم کیا جاسکے اور قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جاسکے۔


خرم مہران 
ڈاےئریکٹر تعلقات عامہ