21 فروری 2020ء

میر پور اے جے کے میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پر چھاپہ

)اسلام آباد:21فروری (2020اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زونل آفس مظفر آباد نے مقامی پولیس اور مجسٹریٹ کے ساتھ مل کر غیر قانونی ٹیلی فون ٹریفک کے خلاف میرپور آزاد کشمیرمیں ایک کامیاب چھاپہ مارا۔ یہ چھاپہ پی ٹی اے کی جانب سے گرے ٹیلی فونی ٹریفک کی روک تھام کے حوالے سے جاری کوششوں کے سلسلے میں مارا گیا۔ 
 چھاپے کے دوران ایک غیر قانونی گیٹ وے، لیپ ٹاپ اور انٹرنیٹ ڈیوائس سمیت دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا۔ اس حوالے سے مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔
غیر قانونی ٹیلی فون ٹریفک کی روک تھام کے حوالے سے یہ کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی لگاتار مانیٹرنگ، عزم اور مسلسل کوششوں کی بدولت اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے کئے جا رہے ہیں۔
 
 
 
 
خرم علی مہران
ڈائریکٹر تعلقات عامہ