27 دسمبر 2019ء

ما نسہرہ میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پر چھاپہ

اسلام آباد:27 دسمبر (2019گرے ٹیلی فونی ٹریفک کی روک تھام کے حوالے سے جاری کوششوں کے سلسلے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ساتھ مل کر ما نسہرہ میں کامیاب چھاپہ مارا۔
یہ چھاپہ محلہ ہارون آباد،کالج دوراہا ما نسہرہ میں مارا گیا جس میں 3 غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج،4موبائل ہینڈسیٹ، 3 لیپ ٹاپ، 2 موڈیم اور1 براڈبینڈ ڈیوائس قبضے میں لے لی گئیں۔ چھاپے کے دوران ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس حوالے سے مزیدتفتیش ابھی جاری ہے۔
غیر قانونی ٹیلی فون ٹریفک کی روک تھام کے لئے یہ کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی لگاتار مانیٹرنگ، عزم اور مسلسل کوششوں اور ایف آئی اے کے تعاون کی بدولت ممکن ہو سکے ۔ 
 
خرم علی مہران
ڈائریکٹر تعلقات عامہ