06  اگست 2019ء

لاہور میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پر چھاپہ

اسلام آباد ۔( 6 اگست 2019)غیرقانونی گرے ٹریفک کی روک تھام کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے ساتھ مل کر 6 اگست 2019 کو ”سبزہ زار بلاک H،لاہور “ میں ایک غیر قانونی وی او آئی پی(VOIP)سیٹ اپ پر کامیاب چھاپہ مارا۔
تفصیلات کے مطابق چھاپہ مار ٹیم نے 10 فعال گیٹ ویز، 500فعال سمز بشمول راؤٹرز، موڈیمز اور لیپ ٹاپ وغیرہ سمیت دیگر متعلقہ آلات قبضہ میں لے لئے ہیں۔موقع پر دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا تاہم مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔
غیر قانونی ٹریفک کی روک تھام کے لئے یہ کامیاب چھاپہ پی ٹی اے کی لگاتار مانیٹرنگ، عزم اور مسلسل کوششوں کی بدولت ممکن ہوا تاکہ قومی خزانے کو ان غیر قانونی گرے اسمگلروں کی وجہ سے ہونے والے ممکنہ نقصان سے بچایا جا سکے۔
 
 
 
زیب النساء
اسسٹنٹڈائریکٹر تعلقات عامہ