31 جنوری 2020ء

لاہور میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پر چھاپہ

 
)اسلام آباد:31جنوری (2020اسلام آباد:گرے ٹیلی فونی ٹریفک کی روک تھام کے حوالے سے جاری کوششوں کے سلسلے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے لاہور میں ایک کامیاب چھاپہ مارا۔
یہ چھاپہ محلہ طارق آباد چونگی امر سدھو لاہور میں مارا گیا جس میں 2 گیٹ ویز، کئی پورٹس، 4 لیپ ٹاپس اور2 ٹی پی لنک راؤٹر سمیت دیگر آلات قبضے میں لے لیے گیے۔ چھاپے کے دوران موقع پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیاتاہم اس حوالے سے مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔
غیر قانونی ٹیلی فون ٹریفک کی روک تھام کے لئے یہ کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی لگاتار مانیٹرنگ، عزم اور مسلسل کوششوں کی بدولت ہی ممکن ہو سکے۔
 
 
 
 
خرم علی مہران
ڈائریکٹر تعلقات عامہ