24  ستمبر 2014ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز قصور میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچنج پکڑ۱ گیا

اسلام آباد 23 ستمبر 2014 (پ۔ر)پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کے خلاف جاری مہم کے دوران ایک اور غیر قانونی گیٹ و ے پکڑ لیا ۔ پی ٹی اے اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مشترکہ کاروائی کے دوران قصور میں چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں ٹیلی کام ٹریفک میں ملوث غیر قانونی گیٹ وے قبضے میں لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے اور ایف آئی اے کی ٹیم نے مشترکہ کاوشوں کے تحت قصور میں چھاپہ مارا ۔ چھاپے کے دوران پانچ گیٹ ویز پر مشتمل ایک ایکسچنج قبضے میں لے لی گئی۔ 
گرے ٹریفک کے خلاف کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی مسلسل مانیٹرنگ، عزم اور انتھک کوششوں سے ممکن ہوسکے ہیں تاکہ غیر قانونی ٹیلی کام کے کاروبار کی لعنت کو ختم کیا جاسکے اور قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جاسکے۔
 


خرم مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ