22  ستمبر 2020ء

غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج کے خلاف کراچی میں چھاپہ

(اسلام آباد: 22ستمبر، 2020): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے تعاون سے کراچی میں غیر قانونی ٹیلی فون ٹریفک کے خلاف ایک کامیاب چھاپہ مارا۔
یہ چھاپہ کراچی کے علاقے کاوش کراؤن پلازہ شاہراہ فیصل میں واقع ایک دفتر میں مارا گیا۔ چھاپے کے دوران ایک غیر قانونی وی او آئی پی سیٹ اپ کے ساتھ دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
غیر قانونی ٹیلی فون ٹریفک کی روک تھام کے لئے یہ کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی لگاتار مانیٹرنگ، عزم اور مسلسل کوششوں اور ایف آئی اے کے تعاون کی بدولت بنائے جا رہے ہیں۔
 
 
خرم علی مہران
ڈائریکٹر تعلقات عامہ